Baaghi TV

اسلام آباد مسجد خودکش دھماکا:ملزم کا تعلیمی ریکارڈ سامنے آنے پر کراچی کا مدرسہ سیل

madrisa

اسلام آباد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خود کش دھماکے کی تحقیقات کے دوران اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

مسجد میں خود کش حملہ کرنے والے شخص کی تعلیمی سند سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق خود کش حملہ آور یاسر کا تعلق پشاور سے تھاحملہ آور یاسر نے 2023 میں کراچی کے علاقے خاصخیلی گوٹھ بن قاسم کے مدرسہ سے تعلیم حاصل کی، خود کش حملہ آور نے مدرسہ میں تعلیم کے دوران ٹریننگ حاصل کی، اب حسا س ادارے کی جانب سے مدرسہ سے متعلق تفصیلات حاصل کرلیں گئی ہیں، تفصیلات سامنے آنے کے بعد مدرسے کو سیل کردیا گیا، اور انتظامیہ سے تفتیش جاری ہےخود کش حملہ آور 2024 اور 2025 میں افغانستان بھی جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں ہونے والے خود کش دھماکے میں 30 سے زیادہ افراد شہید ہو گئے تھے، جس کے بعد ہلاک دہشتگرد کے سہولت کاروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی،محسن نقوی نے کہا تھا کہ دہشتگردوں کی 21 بین الاقوامی تنظیمیں افغانستان سے کام کررہی ہیں، اسلام آباد حملے کی تربیت اور منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ کیسے خود کش حملہ آور کو لایا گیا، اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ کمیونٹی انٹیلی جینس مؤثر ہونی چاہیے۔

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

محسن نقوی نے کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے دہشتگردوں کو فنڈنگ کی جارہی ہے، خیبرپختونخوا ہو یا بلوچستان ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں،بھارت روایتی طریقے سے پاکستان سے جنگ نہیں جیت سکتا، اس لیے پراکسیز کا سہارا لے رہا ہے بھارت نے پاکستان میں دہشتگردی کرنے کے لیے اپنا بجٹ بڑھایا ہے، ہم جنازے اٹھا رہے ہیں اور دنیا خاموش بیٹھی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاتھا کہ دہشتگردوں کو ڈالرز میں فنڈنگ کی جارہی ہے، جب دوسرے ملکوں میں بھی ایسے جنازے اٹھیں گے تو پھر یہ لوگ بولیں گےاس بار بلوچستان میں جو دہشتگردی کرنے کے لیے آیا وہ بچ کر نہیں گیا، ملک کے ایک انچ پر بھی دہشتگردوں کا قبضہ نہیں، یہ چھپ کر کارروائی کرتے ہیں اور بھاگ جاتے ہیں،ٹی ٹی پی، افغان طالبان اور داعش سب مل کر کام کررہے ہیں، یہ دہشتگردی اب علاقائی خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

رواں سال کا پہلا چاند گرہن 3مارچ کو،پاکستان میں دیکھائی دے گا؟

More posts