اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی ترقیاتی ادارے کو آئندہ سماعت تک اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی سے روک دیا۔
عدالت نے سی ڈی اے، ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ مانگ لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو درختوں کی کٹائی سے روک دیا، سی ڈی اے سے درختوں کی کٹائی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی گئی۔عدالت نے سی ڈی اے، ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ، وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو نوٹس جاری کردیا اور کہا کہ آئندہ سماعت پر شق وار جواب اور تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی۔
