Baaghi TV

ایف بی آر نے اسلام آباد کےبڑے ہوٹل سیل کر دیے بھاری جرمانے عائد

fbr

ایف بی آر نے شہر اقتدار کے تین بڑے ہوٹلوں کو پی او ایس رسیدیں جاری نہ کرنے پر سیل کر کے بھاری جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

باغی ٹی وی کو موصول رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے اسٹنٹ کمشنر محمدعتیق اکبر نے ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تینوں ہوٹلز کو پی او ایس رسیدیں جاری نہ کرنے پر سیل کیا ہے اسلام آباد میں سیل کیے جانے والے ہوٹلوں میں سپر مارکیٹ اور جناح سپر مارکیٹ کے ہوٹلز شامل ہیں۔ایف بی آر حکام کے مطابق سیل کیے جانے والے ہوٹلوں پر پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جبکہ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ پی او ایس رسیدیں جاری نہ کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر کے معروف نجی ہوٹل، میریٹ، کو قانونی خلاف ورزیوں کی بناء پر سیل کر دیا ہے۔سی ڈی اے کے مطابق، ہوٹل نے تکمیل سرٹیفکیٹ کے بغیر عمارت کی تعمیر کی تھی، جس سے عوام کی زندگیوں کے لیے خطرات پیدا ہو گئے تھے۔سی ڈی اے کے حکام نے بتایا کہ میریٹ ہوٹل نے اپنے بیسمنٹ کو غیر قانونی طور پر اسٹوریج کے طور پر استعمال کیا جبکہ ہوٹل میں غیر قانونی مارکی بھی قائم کی گئی تھی۔

More posts