Baaghi TV

اسلام آباد کی بجائے مولانا کی پارٹی نے بلوچستان میں دھرنا دے دیا

مولانا فضل الرحمان اسلام آباد کے گھیراؤ کا پروگرام بنا رہے ہیں انکی جماعت کے رکن اسمبلی نے بلوچستان میں دھرنا دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے رکن بلوچستان اسمبلی زاہد ریکی ن نے بلوچستان میں دھرنا دے دیا ہے، جے یوآئی کے رکن اسمبلی نے سی پیک روٹ پر دھرنا دے دیا ،رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ان کے حلقے کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں ،اپوزیشن میں ہونے کی وجہ سے میرے حلقے کے کام نہیں ہو رہے حالانکہ میرا حلقہ پسماندہ ترین حلقہ ہے

حلوہ کھانے والے اسلام آباد بند نہیں کرسکتے، ایسا کس نے کہہ دیا؟

زاہد ریکی نے بلوچتسان کے علاقہ بسیمہ میں سی پیک کے تحت بننے والی سڑک پر دھرنا دیا، اس دوران جے یو آئی کے ایک درجن سے زائد کارکنان بھی موجود تھے، سڑک پر پتھر‌ڈال کر رکن اسمبلی اپنے کارکنان کے ساتھ بیٹھ گئے اور کہا کہ مطالبات کی منطوری تک دھرنا جاری رہے گا

حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی

کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا

مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

More posts