Baaghi TV

اسلام آباد پولیس سے اچھی تفتیش تو سندھ پولیس کرتی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ

islamabad highcourt

اسلام آباد پولیس سے اچھی تفتیش تو آدھی تنخواہ لینے والے سندھ پولیس کے تفتیشی کرتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نےمقدمات میں ناقص تفتیش پر اسلام آباد پولیس پر اظہارِ برہمی کیا ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قتل کیس کی سماعت کے دوران پولیس تفتیش پر سوالات اٹھا دیے ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نےایس ایس پی اسلام آباد پولیس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس کیس آتا ہے تو تفتیش دیکھ کر فیصلہ کرنا ہوتا ہے،یہ چار کیسز ہیں چاروں میں تفتیش ٹھیک نہیں ہوئی، آپ کی انکوائری اور تفتیش ایسی ہوتی ہے کہ ہمیں ضمانت دینی پڑتی ہے،اسلام آباد پولیس میں انوسٹی گیشن افسر کی تنخواہ ایک لاکھ تک جبکہ سندھ پولیس میں چالیس ہزار ہے،سندھ میں تنخواہ کم ہونے کے باوجود پولیس انوسٹی گیشن اچھی ہوتی ہے،ہم نے ڈیڑھ سال میں یہاں کسی سینئر افسر کو نہیں بلایا، ہمیں اچھا بھی نہیں لگتا کہ کسی سینئر افسر کو عدالت بلایا جائے،ان 14 دنوں میں یہ چار کیسز ایسے آئے جن کو دیکھ کر آپ کو بلایا گیا ہے،ہم نے ریکارڈ چیک کیا، ان چاروں کیسز میں انوسٹی گیشن مس ہینڈل ہوئی ہے،اپنے ادارے کے تفتیشی سسٹم کو بہتر کریں، اگر آئندہ کسی کیس میں انوسٹی گیشن ٹھیک نہ ہوئی تو اسلام آباد پولیس کے خلاف لکھوں گا، آئی جی اسلام آباد کو بھی پیغام دے دیں آئندہ انوسٹی گیشن خراب ہوئی تو آرڈر کریں گے

More posts