Baaghi TV

اسلام آباد شہر کے تین میئر ہوں گے

islamabad

اسلام آباد:حکومت نے اسلام آباد میں موجودہ میٹروپولیٹن کارپوریشن نظام ختم کرکے شہر کو تین ٹاوٴن کارپوریشنز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

نئے نظام کے تحت اسلام آباد میں 3 میئرز اور 6 نائب میئرز ہوں گے،میئر اور نائب میئرز کی مدت 4 سال، انتخاب چیئرمین یونین کونسلزکریں گے صدارتی آرڈیننس صدر مملکت کو ارسال کر دیئے گئےدستخط کے بعد الیکشن کمیشن ترامیم کے تحت نئی حد بندیاں اور انتخابی شیڈول جاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے تین حلقوں کی بنیاد پر دارالحکومت کو تین ٹاوٴنز میں تقسیم کرنے کی تجویز دی گئی ہے،نئے بلدیاتی نظام کے تحت ٹاوٴن کارپوریشنز کو انتظامی اور مالی خودمختاری دیے جانے کی تجویز ہے، جبکہ سی ڈی اے کے متعدد اختیارات مرحلہ وار ٹاوٴن کارپوریشنز کو منتقل کیے جائیں گے۔

شہر قائد میں تیز رفتارواٹر ٹینکرنے ایک اورکمسن بچے کی جان لے لی

ذرائع کا کہنا ہے کہ میئرز کو صفائی، نکاسی آب اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اختیارات سونپے جانے کا امکان ہے نئے نظام کے تحت اسلام آباد میں 3 میئرز اور 6 نائب میئرز ہوں گے، ہر ٹاوٴن کارپوریشن میں ایک میئر اور دو نائب میئر تعینات کیے جائیں گے ٹاوٴن میئر اور نائب میئر کا انتخاب براہ را ست نہیں ہوگا بلکہ یونین کونسلز کے چیئرمین ٹاوٴن میئرز اور نائب میئرز کا انتخاب کریں گے، میئر اور نائب میئرز کی مدت 4 سال مقرر کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

نفرت انگیز بیانات دینے والے علما ءکیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد صدارتی آرڈیننس جلد متوقع ہے، جس کے بعد الیکشن کمیشن ترامیم کے تحت نئی حد بندیاں اور انتخابی شیڈول جاری کرے گانئے بلدیاتی ڈھانچے کے تحت اسلام آباد کی 125 یونین کونسلز کو آبادی کے تناسب سے تین ٹاوٴنز میں تقسیم کیا جائے گا مجوزہ نظام سے مقامی سطح پر گورننس اور شہری سہولیات کی فراہمی میں بہتری متوقع ہے۔

More posts