Baaghi TV

اسرائیلی فوجی نے سڑک کنارے نماز پڑھنے والے فلسطینی پر گاڑی چڑھا دی، ویڈیو

palestine

مغربی کنارے کے شہر رملہ میں ایک اسرائیلی ریزرو فوجی نے جان بوجھ کر سڑک کنارے نماز ادا کرنے والے فلسطینی نوجوان کو گاڑی سے ٹکر ماردی۔

مقبوضہ فلسطین میں مغربی کنارے کے شہر رملہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے پیش آنے والا ایک واقعہ سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا باعث بن گیا ہے، جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اسرائیلی ریزرو فوجی نے جان بوجھ کر سڑک کے کنارے نماز ادا کرنے والے فلسطینی نوجوان کو گاڑی سے ٹکر مار دی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کندھے پر رائفل لٹکائے ایک اسرائیلی فوجی کی گاڑی کی ٹکر سے فلسطینی نمازی زمین پر گر جاتا ہےجائے وقوعہ پر موجود دیگر فوجی اہلکار چیختے ہوئے اس فلسطینی نوجوان کو وہاں سے ہٹ جانے کا کہتے دکھائی دیتے ہیں۔

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان فوری جنگ بندی پر اتفاق

مقامی میڈیا کے مطابق فلسطینی نوجوان کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی،متاثرہ نوجوان کے والد مجدی ابو مخو نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے بیٹے کی دونوں ٹانگوں میں شدید درد ہے، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ حملے کے دوران اسرائیلی فوجی اہلکار نے مرچوں کا اسپرے بھی استعمال کیا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مغربی کنارے میں تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے،اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے حملوں میں اب تک 750 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں-

More posts