Baaghi TV

ایرانی سائبر حملوں کا خطرہ، اسرائیلی وزراء کو موبائل لوکیشن سروسز بند کرنے کی ہدایت

india

ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اسرائیلی حکام نے وزراء اور ان کے قریبی ساتھیوں کو موبائل فون کی لوکیشن سروسز فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ایک اسرائیلی عہدیدار اور معاملے سے واقف ذرائع کے مطابق ایرانی سائبر خطرات میں نمایاں اضافے کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔بدھ کے روز بھیجے گئے خصوصی پیغام میں وزراء کو ہدایت دی گئی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی ایپلی کیشن یا سروس جی پی ایس کے ذریعے ان کی موجودہ لوکیشن تک رسائی حاصل نہ کر سکے۔ ہدایت نامے میں خاص طور پر تصاویر، Facebook اور Google Maps سمیت دیگر ایپس کا ذکر کیا گیا۔ پیغام میں خبردار کیا گیا کہ ایرانی انٹیلی جنس ادارے سینئر اسرائیلی قیادت کا سراغ لگانے کے لیے باہمی تعاون کر رہے ہیں۔

گزشتہ ایک سال کے دوران اسرائیل نے کئی شہریوں کو ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر کے فردِ جرم عائد کی ہے۔ گزشتہ ماہ ایک اسرائیلی شہری کو سابق وزیرِ دفاع Yoav Gallant کے بارے میں حساس معلومات جمع کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ کارروائی اسرائیل کی داخلی سلامتی ایجنسی Shin Bet نے کی تھی۔فروری میں Shin Bet اور قومی سائبر ڈائریکٹوریٹ نے مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے ایرانی انٹیلی جنس کی جانب سے اسرائیلی حکام کے موبائل فون ہیک کرنے کی "سینکڑوں” کوششوں کو ناکام بنایا۔ بیان کے مطابق خاص طور پر جون میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بعد ایرانی سائبر سرگرمیوں میں "نمایاں اضافہ” دیکھا گیا، جس میں نجی گوگل اکاؤنٹس، کمیونیکیشن ایپلی کیشنز اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزارتِ صحت نے بھی ایک بیان میں تمام طبی اداروں کو سائبر حملوں کے خطرے کے پیش نظر اپنی تیاریوں میں اضافہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ صحت کے ادارے سائبر سیکیورٹی کے دوسرے بلند ترین درجے پر منتقل ہو جائیں تاکہ ممکنہ حملوں کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

More posts