بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق دونوں کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی، جہاں وہ تقریباً 35 منٹ تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے۔جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور باہمی امور پر گفتگو کی۔ ملاقات کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کی صحت اور حالات کے بارے میں دریافت کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات جیل میں ملاقات کے لیے مقررہ طریقہ کار کے تحت کرائی گئی۔
