وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری فسادی دہشت گرد تک جاری رہے گی،
کوئٹہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار روز کے دوران بلوچستان میں سنگین واقعات پیش آئے، سیکیورٹی فورسز نے 54 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا،دہشت گردی کے خلاف جنگ اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک پاکستان میں آخری فسادی اور دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، اللہ نے پاکستان کو عالمی سطح پر بہت عزت سے نوازا ہے، دشمن سے پاکستان کی عظیم کامیابیاں ہضم نہیں ہو رہیں، سیاسی اور ملٹری لیڈرشپ کا فیصلہ دہشت گردی کا خاتمہ ہے،یہ جنگ اس وقت تک جاری رہےگی جب تک آخری دہشتگردکاخاتمہ نہیں ہوجاتا،تمام وسائل بروئےکار لا کر دہشت گردی کے فتنے کو شکست دینگے، پاکستان خوشحالی کا گہوارہ بنے گا، افواج پاکستان کی قربانیاں رنگ لائے گی ،پوری قوم افواج کیساتھ کھڑی ہیں،اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ وہ دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت اور دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔میں اپنی جانب سے اور فیلڈ مارشل کی جانب سے قوم کو یہ واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم تمام وسائل بروئے کار لا کر دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔
