Baaghi TV

جنوبی کوریا کا دفاعی سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا نے دفاعی سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے

جنوبی کوریا نے اپنے پڑوسی ملک شمالی کوریا کے خلاف اپنی دفاعی صلاحیتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت جنوبی کوریا نے اپنا پہلا دفاعی سیٹلائٹ ANASIS-II خلاء میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے

جنوبی کوریا نے پرائیوٹ راکٹ کمپنی اسپیس ایکس کی مدد سے دفاعی سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا۔ اسپیس ایکس کے حکام نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر ویڈیو بھی جاری کی۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کے دفاعی حکام نے ایک بیان میں کہا کہ ANASIS-II سیٹلائٹ امریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ کیناورل ایئر فورس اسٹیشن سے شام 5 بجکر 30 منٹ پر خلاء میں بھیجا گیا جس کے بعد جنوبی کوریا اپنا دفاعی سیٹلائٹ رکھنے والے 10 ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جو اب ہمیں مستقل اور محفوظ کمیونیکشن فراہم کرے گا۔

دفاعی حکام کا کہنا تھا کہ امید کی جارہی ہے کہ دفاعی سیٹلائٹ 2 ہفتوں تک اپنے مطلوبہ مدار کی سطح پر پہنچ جائے گا جب کہ اکتوبر میں سیٹلائٹ کی ٹیسٹنگ کے بعد جنوبی کوریا کی فوج اس نظام کو سنبھال لے گی

More posts