Baaghi TV

کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، افغان خارجی سمیت4 دہشتگرد جہنم واصل

کرم ڈسٹرکٹ میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے افغان خارجی عبید اللہ سعد سمیت 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا افغان خارجی عبید اللہ سعد ولد غلام غوث صالحی افغانستان کے صوبہ لوگر کے گاؤں شاہی قلعہ کا رہائشی تھا اور کالعدم فتنہ الخوارج سے وابستہ تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عبید اللہ سعد پاکستان میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے افغانستان سے دراندازی کرنے والے ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملک کے امن و سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

More posts