Baaghi TV

جاپان کا کورنگی فش ہاربر میں بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

جاپان کا کورنگی فش ہاربر میں بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاپان نے کورنگی فش ہاربر میں بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیا

وفاقی وزیر سمندری امور علی زیدی سے جاپان کے سفیر ماتسودہ کونینوری کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں سمندری امور میں پاکستان جاپان تعاون پر تفصیلی گفتگو

جاپان کورنگی فش ہاربر میں آکشن ہال، بزنس پارک اور کولڈ سٹوریج کی تعمیر میں تعاون کرے گا،منصوبوں کی تکمیل سے سمندری مصنوعات کی برآمدات سے زرِمبادلہ میں اضافہ ہوگا. جاپانی تعاون سے پاکستانی سمندری مصنوعات کو عالمی معیار پر پورا اترنے میں بھی مدد ملے گی.

وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ جنگ عظیم دوئم کے بعد جاپانی معاشی ماڈل قابلِ تقلید ہے. پاکستان کو بھی جاپان کی طرح اپنی افرادی قوت کی پر توجہ دے کر آگے بڑھنا ہے. پاکستانی قوم ایک با صلاحیت قوم ہے. ہماری افرادی قوت کو بس تھوڑا نکھارنے کی ضرورت ہے.

علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ سَستی لیبر اور زرِ مبادلہ کی شرح برآمدی شعبے کیلئے خطے میں سب سے ذیادہ موزوں ہے.اگر صحیح مواقع فراہم کئے گئے تو پاکستانی دنیا کی سب قوموں کو پیچھے چھوڑ دینگے.

علی زیدی نے پورٹ قاسم میں جاپانی ٹیکنالوجی کی صنعت کیلئے خصوصی زون کی تجویز بھی دی. شریکین نے جاپان کے تعاون سے مقامی مچھیروں کیلئے گہرے سمندر میں ماہی گیری کا تربیتی ادارہ بنانے پر بھی تفصیلی گفتگو کی.

جاپان نے پاکستانی افرادی قوت کیلئے دسمبر میں ویزہ رجیم کی یاداشت پر دستخط کئے تھے. پاکستانی، ماہی گیری اور سمندری امور سے متعلق شعبوں میں جاپان میں ملازمتوں سے استفادہ کر سکیں گے. علی زیدی نے پاکستانی سی فئیررز کی جاپانی شپنگ لائنز میں ملازمت میں آسانی پر بھی بات کی.

More posts