Baaghi TV

اڈانی ہتک عزت کیس میں صحافی روی نائرکوایک سال کی قید

Journalist Ravi Nair Fined, Given One-Year Jail Term In Adani Defamation Case

گاندھی نگر کے علاقے مانسا کی مجسٹریٹ عدالت نے فوجداری ہتکِ عزت کے ایک مقدمے میں صحافی روی نائر کو مجرم قرار دیتے ہوئے ایک سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

یہ مقدمہ اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ (اے ای ایل) کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، جو اڈانی گروپ کی فلیگ شپ کمپنی ہے۔ شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ روی نائر نے ٹوئٹر (ایکس) پر متعدد ٹوئٹس شائع کیں اور پھیلائیں جن میں جھوٹے اور ہتک آمیز بیانات شامل تھے، جن کا مقصد اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ اور اڈانی گروپ کی ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا۔اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ نے عدالت کو بتایا کہ متنازع ٹوئٹس نہ تو منصفانہ تبصرے کے زمرے میں آتی ہیں اور نہ ہی انہیں جائز تنقید قرار دیا جا سکتا ہے، بلکہ یہ ٹوئٹس عوام اور سرمایہ کاروں کی نظر میں کمپنی کی ساکھ اور اعتماد کو مجروح کرنے کے لیے دانستہ طور پر کی گئیں۔

مکمل عدالتی کارروائی اور ٹرائل کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ اپنا مؤقف ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ عدالت نے روی نائر کو فوجداری ہتکِ عزت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک سال قید کی سزا سنائی اور ساتھ ہی جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

More posts