سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی، جہاں عدالت کے جج نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کے دوران کیس سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی تاکہ نیا بینچ تشکیل دیا جا سکے۔
عدالت میں ریمارکس دیتے ہوئے جج نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مؤکل کو سمجھائیں، ایسے طریقے سے معاملات نہیں چلتے، اور وہ اب یہ کیس نہیں سنیں گے۔
یاد رہے کہ ملزم نجف حمید، جو سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی ہیں، کی ضمانت پہلے ٹرائل کورٹ نے منسوخ کر دی تھی۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ضمانت بحال کر دی تھی۔
سماعت کے موقع پر نجف حمید اپنے وکیل بیرسٹر راجہ قدیر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کی آئندہ سماعت اب چیف جسٹس کی جانب سے مقرر کیے جانے والے نئے بینچ کے روبرو ہوگی۔
جسٹس انعام امین منہاس کی نجف حمید کی ضمانت بحالی کیس سننے سے معذرت
