اسلام آباد:کامران ٹیسوری کی برطرفی پر فاروق ستار صدماتی کیفیت میں، سابق گورنر سندھ عمرے کے بعد لندن میں قیام ا ور اہم ’’دوستوں‘‘ سے ملاقاتیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے سابق گورنر کامران ٹیسوری ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے لئے حجازمقدس میں ہیں جہاں سے وہ عیدالفطر کے لگ بھگ برطانیہ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ کئی دنوں تک لندن میں قیام کرینگے ا ور اہم ’’دوستوں‘‘ سے ملاقاتیں بھی کریں گے کامران کی گورنر کے منصب سے برطرفی پر ان کے قریبی رفقا جن میں سابق وفاقی وز یر اور میئر کراچی ڈاکٹر فاروق ستار سرفہرست ہیں صدماتی کیفیت میں مبتلا ہیں۔
ان کے قریبی ذرائع نے ہفتے کی شام میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ ایسے ماحول میں جب وہ سندھ کے شہری علاقوں باالخصوص کراچی کے مسائل اور مطالبات کے لئے زوردار آواز بن چکے تھے صوبائی حکمران پیپلزپارٹی ان کے اس کردار سے نالاں تھی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے ایم کیو ایم پاکستان کے موقف کو ضعف پہنچا ہے اپنے گورنر کی برطرفی پر ایم کیوایم پاکستان کا دوسرا دھڑا بھی دم بخود ہے تاہم وہ اسے حکومت سے راہیں جدا کرنے کے لئے معقول وجہ قرا دینے سے اتفاق نہیں کرتا۔
اسرائیلی فوجی ایرانی کلسٹر بموں سے خوف زدہ ہیں، بلوم برگ
معلوم ہوا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اپنے سرکردہ ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ اسی ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے اور ان کی وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم وفاقی وزر اء اور وزیراعظم کے سیاسی مشیر سینیٹر رانا ثناء اللہ خان سے ملاقاتیں ہوں گی، جن میں وہ گورنر کی علیحدگی سے زیادہ کراچی کے مسائل کا مقدمہ پیش کریں گے۔
کوہاٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک
