Baaghi TV

کراچی ایئر پورٹ پر ناقص انتظامات،سحر کامران قومی اسمبلی میں پھٹ پڑیں

sehar kamran

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران سمیت دیگر ارکان نے کراچی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ناقص انتظامات اور بدانتظامی پر شدید احتجاج کیاہے

پیپلز پارٹی کی رہنما رکن قومی اسمبلی سحر کامران کا کہنا تھا کہ کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس وقت لوگوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، طویل اور لمبی قطاریں لوگوں کے وقت کے ضیاع اور مشکلات کی وجہ بن رہی ہیں، ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے کہا کہ کراچی ایئر پورٹ خستہ حالی کا شکار ہو رہا ہے، امیگریشن سسٹم کو اپ گریڈ کیا جانا چاہیے، ایئر پورٹ پر عوام ذلیل ہو رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے اجلاس میں کہا کہ کراچی ایئر پورٹ پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور امیگریشن کلیئرنس اور آمد کے عمل کے دوران مسائل آ رہے ہیں،انہوں نے سول ایوی ایشن کی نااہلی کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے جناح ایئر پورٹ کے نظام کو درست کرنے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا،اختیار بیگ نے کہا کہ ایئر پورٹ پر دستاویزات رکھنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

ن لیگی رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کراچی ایئر پورٹ معیشت کے لیے اہمیت کا حامل ہے اور ارکان کی تجاویز کو ایڈریس کیا جائے گا، ایئر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کی ضرورت ہے، اسلام آباد ایئر پورٹ سے متعلق فیصلہ کیا جا رہا ہے، کل متعلقہ وفاقی وزیر اس مسئلے پر جواب دیں گے

More posts