Baaghi TV

کراچی: ڈیڑھ سالہ بچی کی ہلاکت، مبینہ زیادتی کے الزام میں ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے قیوم آباد ڈی ایریا کے قریب ڈیڑھ سالہ بچی کی ہلاکت کے واقعے میں پولیس نے مبینہ زیادتی کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم بچی کو گھر سے باہر گھمانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ کچھ دیر بعد جب وہ بچی کو واپس لایا تو اس کی حالت انتہائی تشویشناک تھی، جس پر اہل خانہ نے فوری طور پر اسے اسپتال منتقل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی دورانِ علاج دم توڑ گئی۔ واقعے کے بعد ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق بچی کے ساتھ زیادتی کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوئی ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

More posts