Baaghi TV

کراچی سینٹرل پولیس آفس کے سامنے سب انسپکٹر نے خود کو آگ لگالی

کراچی میں سینٹرل پولیس آفس کے سامنے سب انسپکٹر مظفر چانڈیو نے خود کو آگ لگالی۔ پولیس اہلکار کو جھلسی ہوئی حالت میں سول اسپتال منتقل کردیاگیا۔کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر قائم سینڑل پولیس آفس کے سامنے پولیس اہلکار نے خود کو آگ لگادی۔۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار 50 سالہ مظفر چانڈیو کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق سب انسپکٹر مظفر چانڈیو میرپور خاص پولیس کی ٹیلی کمیونیکیشن برانچ میں تعینات ہے۔ واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق مظفر 41 فیصد جلا ہے۔۔خود کشی کرنے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔

More posts