لاہور( )مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین،علماء کرام نےکہا ہے کہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے مسلمان متحد و بیدار ہیں،مرکزی مسلم لیگ تحفظ ختم نبوت کے لئے قوم کو متحد کرے گی،ہر مسلمان حرمت رسول کے لئے جان قربان کرنا باعث سعادت سمجھتا ہے، عقیدہ ختمِ نبوت اور آئینِ پاکستان کے خلاف ہونے والی ہرزہ سرائی کا فوری نوٹس لیا جائے،ستمبر تحفظ ختم نبوت،دفاع پاکستان کا مہینہ،پاکستان کا دفاع آج مضبوط ہاتھوں میں ہے، آج پاکستان دنیا میں ابھر رہا ہے، متحد،مضبوط،فاتح پاکستان رب کا انعام ہے
مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، سیکرٹری جنرل سیف اللہ خالد قصوری، نائب صدر حافظ طلحہ سعید،چیئرمین قرآن و سنہ موومنٹ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، امیر متحدہ جمعیت اہلحدیث سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ،امیر ہدیۃ الہادی پاکستان پیر سید ہارون علی گیلانی،مولانا منظور احمد نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد ،نائب صدر مرکزی مسلم لیگ حافظ عبدالرؤف،جوائنٹ سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ محمد یعقوب شیخ،سابق ایم پی اے پیر میاں جلیل احمد شرقپوری ،سابق ایم پی اے حاجی نواز، صدر مرکزی مسلم لیگ پنجاب چوہدری سرور، صدر وسطی پنجاب انجینیئر حارث ڈار، سیکرٹری جنرل شیخوپورہ میاں حبیب الرحمن و دیگر ن کمپنی باغ شیخوپورہ میں ختم نبوت کانفرنس سےےخطاب کیا،کانفرنس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، اس موقع پر شرکا پاکستان زندہ باد، ختم نبوت زندہ باد، حرمت رسول پر جان بھی قربان ہے نعرے لگاتے رہے،خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کا حکمران تحفظ کریں ،جس میں کہا گیا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا منکر کافر ہے، ختم نبوت پر پہرہ دیا ہے اور دیں گے،کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیںگے،ہم پاکستان میں لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ کا نظام چاہتے ہیں،سیف اللہ قصوری کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کے فدائیان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،آج دنیا میں امت مسلمہ کی بیداری کی لہر پیدا ہو رہی ہے،پاکستان امت کی قیادت کرنے کو تیار ہے،حافظ طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کا دفاع صرف پاکستان نہیں بلکہ دفاع عالم اسلام ہے،آج اللہ پاکستان کو قائدانہ کردار ادا کرنے کی توفیق عطا کر رہا ہے، معاشی طور پر کمزور پاکستان، دشمنوں کی سازشیں، پروپیگنڈے سب ناکام ہوئے، آج پاکستان دنیا میں ابھر رہا ہے،علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر کا کہنا تھا کہ کمپنی باغٖ شیخوپورہ میں آج کا اجتماع تحریک ختم ںبوت کو زندہ کرنے کی ایک مستحسن کاوش ہے، اعلان کرتے ہیں کہ قادیانی جس بھی سیاسی جماعت کے کندھے پر سوار ہوکر آئیں ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کے لیے علمائے حق نے قربانیاں دے کے عقیدہ ختم نبوت کو زندہ رکھا، مرکزی مسلم لیگ اس نیک کاوش کے لیے مبارک باد کی مستحق ہے،ہدیۃ الھادی پاکستان کے سربراہ پیر سید ہارون علی گیلانی کاکہنا تھا کہ فتنہ قادیانیت سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے،مولانا منظور احمد،ڈاکٹر عبدالغفور راشد ، حافظ عبدالرؤف، محمد یعقوب شیخ، پیر میاں جلیل احمد شرقپوری ، چوہدری سرور، انجینیئر حارث ڈار، میاں حبیب الرحمن و دیگر کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کا دفاع کرنے والے امت کے ہیرو ہیں،مرجائیں گےلیکن حرمت رسول پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے. نبی اکرم کی سیرت سے نوجوانوں کو آشنا کرنے کی ضرورت ہے،مرکزی مسلم لیگ نے ہمیشہ وطنِ عزیز میں دین کی بالادستی اور حق کا ساتھ دینے کی روایت کو برقرار رکھا ہے،عقیدہ ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے علماء، مشائخ اور کارکنان کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا.
