کراچی میں کتے کے کاٹنے کے واقعات وبا کی شکل اختیار کر گئے ہیں، اور صرف رواں سال کے پہلے پانچ دنوں میں کتوں نے تقریباً 850 افراد کو کاٹ لیا۔
انڈس اسپتال کورنگی میں پانچ دنوں کے دوران 300 نئے سگ گزیدگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ سول اور جناح اسپتال میں بھی 300 سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔
انچارج ڈاگ بائٹ کلینک، ڈاکٹر آفتاب گوہر کے مطابق زیادہ تر کیسز کورنگی، حب چوکی، بلدیہ، لانڈھی اور گڈاپ کے علاقوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
انڈس اسپتال میں کتے کے کاٹے کا شکار 41 سالہ شخص کی انگلی کو انفیکشن پھیلنے کے باعث کاٹنا پڑا۔
ڈاکٹر آفتاب گوہر نے خبردار کیا کہ ریبیز کی علامات ظاہر ہونے کے بعد یہ بیماری تقریباً ہمیشہ جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی ڈاگ بائٹ کی صورت میں فوراً طبی امداد حاصل کریں اور ویکسین لگوائیں تاکہ جان لیوا بیماری سے بچا جا سکے۔
کراچی میں صرف 5 دنوں میں کتوں نے 850 افرادکو کاٹ لیا
