Baaghi TV

‎ٹیکس پالیسیوں کے خلاف کراچی کے صرافہ تاجروں کا احتجاج

‎کراچی میں جیولرز اور صرافہ تاجروں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ٹیکس اقدامات اور ریگولیٹری پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے لگائے گئے حالیہ ٹیکسوں اور سخت ضوابط پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تاجر برادری نے مکمل ہڑتال کی، جس کے باعث شہر کی تمام چھوٹی بڑی صرافہ اور جیولری مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیں اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئیں۔
اپنے مطالبات کے حق میں دباؤ ڈالنے کے لیے صرافہ تاجروں نے ایک بڑی ریلی بھی نکالی۔ احتجاج کے دوران جیولرز برادری کے نمائندوں نے ایف بی آر کے ساتھ جاری مذاکرات کو بھی فوری طور پر معطل کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔ تاجر رہنماموں کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے تحفظات دور نہیں کیے جاتے، تب تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی، جس سے تاجروں اور ٹیکس حکام کے درمیان جاری یہ تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

More posts