Baaghi TV

کشمیر کی آواز بننے پر نجی ٹی وی نیو نیوز کی نشریات ہیک کر لی گئیں

کشمیر کی آواز بننے پر نجی ٹی وی نیو نیوز کی نشریات ہیک کر لی گئیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سیٹ پر نجی ٹی وی نیو نیوز کی فریکوئنسی پر ہیکرز نے حملہ کیا ہے،پرائم ٹائم نشریات کے دوران سیٹلائیٹ پر فریکوئنسی ہیک ہونے کی وجہ سے چینل بلیک آؤٹ ہو گئے.

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانیوں اور کشمیر کی آواز بننے پر انہیں سزا دی جا رہی ہے،بار بار شکایت کے باوجود پاک سیٹ انتظامیہ سراغ لگانے میں ناکام ہے،

چینل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیو پاکستانیوں اور کشمیریوں کی آواز اٹھا رہا ہے، نیو نے کشمیر کی آزادی کے حق میں میڈیا مہم چلائی اور انسانیت کے دشمن بھارت کو میڈیا وار میں منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اسے بے نقاب کیا جس کی وجہ سے چینل کی آواز دبائی جا رہی ہے.

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ نشریات کو ہیک کرنا آزادی صحافت پر حملے کے مترادف ہے،حکومت کو چاہئے کہ ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کرے جو آزادی صحافت کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں.

More posts