قصور
مہنگائی سے پسی عوام پر ایل پی جی بم گرا دیا گیا، قیمت میں مذید اضافہ
تفصیلات کے مطابق مہنگائی سے پریشان عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا، حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ کر دیا
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد ایل پی جی کی نئی سرکاری قیمت 258 روپے 65 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے
شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر قیمت میں اضافے سے پہلے ہی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ رکھی ہے، جبکہ دوسری جانب مارکیٹ میں ایل پی جی سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے
واضح رہے کہ مختلف علاقوں میں ایل پی جی پہلے ہی 400 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت پر فروخت یقینی بنانے کے لیے مؤثر کارروائی کی جائے اور ناجائز منافع خوری کا سلسلہ روکا جائے
