Baaghi TV

قصور کی طالبات کا بڑا اعزاز،محکمہ و والدین کا نام روشن

قصور
طالبات نے پنجاب لیول پر پہلی پوزیشن حاصل کرکے محکمہ تعلیم و والدین کا نام روشن کر دیا

تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کی طالبات نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شہباز خان روڈ قصور کی ہونہار طالبات نے انٹر بورڈ چیمپئن شپ میں پنجاب لیول پر پہلی پوزیشن حاصل کر کے ضلع اور محکمہ تعلیم کا نام روشن کر دیا
اس شاندار کامیابی پر محکمہ تعلیم قصور میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی طالبات کی محنت، اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت اور والدین کے بھرپور تعاون کا عملی ثبوت ہے
طالبات کی اس نمایاں کارکردگی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ضلع قصور کی بیٹیاں نہ صرف تعلیمی میدان بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی کسی سے کم نہیں ہیں
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع قصور کی جانب سے کامیاب طالبات، ان کی پوری ٹیم، اساتذہ اور والدین کو دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے اور اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ مستقبل میں بھی ضلع قصور کی طالبات اسی جذبے اور محنت کے ساتھ مزید کامیابیاں سمیٹیں گی

More posts