Baaghi TV

پاکستان کی جانب سے خالدہ ضیا کی نمازجنازہ میں ایاز صادق شرکت کریں گے

bangladesh

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق آج ڈھاکہ روانہ ہوں گےجہاں وہ بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔

سردار ایاز صادق وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر ڈھاکہ جارہے ہیں اسپیکر ایاز صادق خالدہ ضیا کے اہلخانہ سے حکومت پاکستان اور عوام کی طرف سے تعزیت کریں گے،اسپیکر ایاز صادق بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سردار ایاز صادق بیگم خالدہ ضیا کے جنازے میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

یمن میں بلاجواز کشیدگی یو اے ای کے وعدوں سے مطابقت نہیں رکھتی،سعودی کابینہ

علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے انتقال پراظہار افسوس کیااپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خالدہ ضیا کی ترقی اوراستحکام کیلئے کوششیں یاد رکھی جائیں گی،سابق بنگلا دیشی وزیراعظم خالدہ ضیا پاکستان کی مخلص دوست تھیں،حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں بنگلہ دیشی عوام کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئی ہیں، جن کی نماز جنازہ آج بروز بدھ نماز ظہر کے بعد ادا کی جائےگی،بیگم خالدہ ضیا بنگلہ دیش نہ صرف بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں بلکہ جنوبی ایشیا میں ان خواتین رہنماؤں میں شامل تھیں جنہوں نے سیاست میں اپنی الگ پہچان قائم کی۔

پی ٹی آئی کا جیسا ایکشن ہوگا، ری ایکشن اس کے مطابق ہوگا ،رانا ثنااللہ

More posts