Baaghi TV

لاہور: ہنجروال میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

لاہور کے علاقے ہنجروال میں افسوسناک واقعے کے دوران 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق گلی میں روشنی کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث بچہ کھلے مین ہول میں جاگرا اور جان کی بازی ہار گیا۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ واسا کی جانب سے صفائی کے لیے مین ہولز کے ڈھکن ہٹائے گئے تھے، تاہم بعد ازاں انہیں دوبارہ نہیں لگایا گیا، جس کے باعث یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔مقامی رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کھلے مین ہولز کو فوری طور پر ڈھانپا جائے اور ذمہ دار ادارے غفلت کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں، خصوصاً بچوں کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

More posts