Baaghi TV

عالمی یوم حجاب کے موقع پر لاہور پریس کلب میں تقریب

hijab

لاہورپریس کلب کی گورننگ باڈی نے حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے اشتراک سے عالمی یوم حجاب کے موقع پر معز ز خواتین ممبران اور انکی فیملیزکےلئے ” تہذیب ہے حجاب ،محفوظ عورت و مستحکم معاشرہ ” کے عنوان پر ایک تقریب منعقد کی، جس میں صدر مسلم وومن یونین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید ،خواتین ممبران اور ممبران کی فیملیزکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروگرام میں شرکت کرنے والی خواتین نے پروگرام کے شاندارانتظامات کو سراہا اور امید ظاہرکی کہ منتخب گورننگ باڈی ممبران کی آئندہ بھی اسی طرح خدمات جاری رکھے گی۔ اس تقریب کے حوالے سے صدرارشد انصاری نے کہاکہ منتخب گورننگ باڈی کا مقصد کلب اور ممبران کی فلاح وبہبود کے لئے ایسے پروگرامزترتیب دیناہے جس سے انھیں زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جاسکے، حیا اور حجاب اسلامی تہذیب کا اہم ستون ہیں اور حجاب کا تصور ایک پوری تہذیب کی نمائندگی کرتا ہے۔

More posts