Baaghi TV

لیفٹیننٹ کرنل محمد اعجاز (ر) سے متعلق واقعہ ذاتی نوعیت کا تھا،ذرائع

لیفٹیننٹ کرنل محمد اعجاز (ر) سے متعلق واقعے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ ایک خالصتاً ذاتی نوعیت کا معاملہ تھا۔

بیان کے مطابق انہوں نے اپنی ذاتی اسلحہ سے خود کو نقصان پہنچایا، جبکہ اس واقعے کی بنیادی وجہ خاندانی دباؤ اور ذاتی نوعیت کے مسائل تھے۔ واقعے سے متعلق دیگر تمام سازشی نظریات اور قیاس آرائیاں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ اسے ایک خاندان کا نجی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ خاندان کی نجی زندگی اور رازداری کا احترام کیا جانا چاہیے اور واقعے کو کسی سیاسی یا دیگر مفاد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ واقعے کو مختلف سازشی زاویوں سے پیش کرنا دراصل پروپیگنڈا ہے اور اس کے ذریعے حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

More posts