Baaghi TV

تجارتی جہاز پر حوثی حملے میں تین پاکستانیوں کی موت،اسحاق ڈا کا اظہار تشویش

ishaq

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے

انہوں نے بتایا کہ بحیرہ احمر میں حملے میں تین پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے غیر جنگی تجارتی جہاز پر حوثی حملے کی شدید مذمت کی اور جاں بحق پاکستانیوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ تجارتی جہازوں پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ایسے حملے بحری سلامتی اور تجارتی جہاز رانی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان واقعے کی مزید تفصیلات کے لیے سعودی حکام اور یمنی حکومت سے رابطے میں ہے۔نائب وزیراعظم نے ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کو زخمی پاکستانی شہری کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے اور جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے کی ہدایت کی ہے۔

More posts