محدود دفاعی بجٹ کے باوجود پاکستان نے معرکۂ حق میں عسکری برتری اور پیشہ ورانہ مہارت کا لوہا منوایا
بڑے دفاعی بجٹ اور اخراجات کے باوجود آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست نے بھارت کو عالمی سطح پر رسوائی کا شکار کر دیا ،عالمی تحقیقاتی ادارہ سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (SIPRI) کے مطابق؛سال 2025 میں بھارت دنیا کا پانچواں بڑا دفاعی اخراجات کرنے والا ملک رہا،2025 میں بھارت کے فوجی اخراجات 8.9 فیصد اضافے کے بعد 92.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئے،بھارت سے جنگ کے باوجود 2025 میں پاکستان کے فوجی اخراجات 11 فیصد اضافے کے بعد صرف 11.9 ارب ڈالر رہے،بھارتی حکام کے مطابق؛ بھارت نے 27-2026 میں دفاعی بجٹ کو تقریباً 15 فیصد اضافہ کیساتھ 80 ارب ڈالر(7.85 لاکھ کروڑ روپے) تک مختص کر دیا
بھارت جیسے دشمن کے باوجود بھی حکومت پاکستان نے 27-2026 میں دفاعی بجٹ 10.8 ارب ڈالر (3 ہزار ارب روپے) تک محدود رکھا .ماہرین کے مطابق 2025 میں کئی گنا زیادہ دفاعی بجٹ اور فوجی اخراجات بھی بھارت کو میدان جنگ میں جیت نہ دلا سکے.جدید جنگی تقاضوں اور انسدادِ دہشتگردی کی ضروریات کے باعث پاکستان کےدفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہے
