لاہور پولیس کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں ہنی ٹریپ گینگ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز سے کھلی کچہری میں نوجوان نے ہنی ٹریپ میں پھنسنے کی شکایت کی ڈی آئی جی آپریشنز نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی،ہنی ٹریپ میں ملوث ملزمان مصباح، اسد اور احمد کرفتار کر لیا گیا –
ملزمہ مصباح فیس بک پر کے پی کے نوجوانوں کو ٹارگٹ کرتی تھی،ویڈیو کال کے ذریعے نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کی جاتیں،ملزمان اسکرین ریکارڈنگ سے نیم عریاں ویڈیوز محفوظ کر کے بھتہ وصول کرتے، ملزمان نے جعلی موبائل اکاؤنٹس پر رقم منتقل کروانے کا بھی انکشاف کیا۔ ملزمان کے موبائل فونز سے در جنو ں متاثرین کا ڈیٹا بھی برآمد ہوا۔
ابھی واضح نہیں قونصل خانے پر احتجاج کے دوران کس نے فائرنگ کی تھی،شرجیل میمن
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ عوام سوشل میڈیا پر اجنبی افراد سے محتاط رہیں، نامعلوم افراد کی ویڈیو کال ہرگز وصول نہ کریں۔ شہری ذاتی تصاویر اور معلومات کسی سے شیئر نہ کریںہ بلیک میلنگ کی صورت میں فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں،ڈی آئی جی آپریشنز نے گینگ گرفتاری پر متعلقہ ٹیم کو شاباشی اور نقد و تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا۔
امریکا کا پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز اور فضائی دفاعی تنصیبات تباہ کرنے کا دعویٰ
