Baaghi TV

موجودہ دور کے ڈرامے چوں چوں کا مربہ بن کر رہ گئے ہیں ساجد حسن

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اور سینئیر اداکار ساجد حسن کا کہنا ہے کہ ڈائجسٹ کے لیے لکھنے والے رائٹر اب ٹی وی پر آ گئے ہیں جس کی وجہ سے ڈرامے چوں چوں کا مربہ بن کر رہ گئے ہیں۔

باغی ٹی وی :اداکار ساجد حسن نے اپنے ایک انٹرویو میں موجودہ دور کے ڈراموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ڈرامہ اپنی اصل صورت سے دور ہوتا جا رہا ہے ابتدائی دور کے ڈرامے آج کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوا کرتے تھے کیونکہ پہلے محنت کا جذبہ زیادہ تھا –

انہوں نے کہا یہاں تک کہ ٹیلی ویژن بھی لکھنے والوں کے ناز اٹھاتا تھا اور اچھے رائٹرز ان کی ضرورت ہوا کرتے تھے لیکن اب یہ سوچا جاتا ہے کہ یہ نہیں لکھے گا تو کوئی اور لکھ دے گا، یہاں تک کہ ڈائجسٹ کے لیے لکھنے والے رائٹر اب ٹی وی پر آ گئے ہیں جس کی وجہ سے ڈرامے چوں چوں کا مربہ بن کر رہ گئے ہیں۔

ساجد حسن نے کہا کہ ٹی وی انڈسٹری میں اب ایک نہیں بلکہ کئی لابیز بن چکی ہیں جس میں چند ایک فنکار ہی ان کے ڈراموں میں کام کرتے ہیں ہر پروڈکشن ہاؤس اپنے فنکاروں کا گروپ بنا لیتا ہے اس لیے معاوضوں کی ادائیگیاں بھی ان کے لیے مسئلہ نہیں بنتی البتہ کچھ ادارے ایسے بھی ہیں جو لابی ازم کے قائل نہیں جو وقت پر فنکار کو معاوضہ بھی دیتے ہیں۔

سینئر اداکارنے یہ بھی کہا کہ سینئر فنکار گھروں میں مقید ہوکر رہ گئے ہیں پروڈیوسرز نے انہیں کاسٹ کرنا چھوڑ دیا ہے ان سینئر فنکاروں کے معاوضے کئی برس سے رکے ہوئے ہیں کئی ایک پروڈکشن ہاؤسز بند ہوچکے یا دیوالیہ ہوگئے ہیں فنکاروں کے معاوضوں کی ادائیگیاں نہیں ہوسکیں سرکاری طور پر فنکاروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا۔

More posts