Baaghi TV

مہنگی اور کم وزن روٹی پر شہریوں کی تشویش ،نوٹس کی اپیل

قصور میں مہنگی اور کم وزن روٹی، شہریوں کا شدید احتجاج، انتظامیہ پر سوالات

تفصیلات کے مطابق قصور شہر بھر میں روٹی کی قیمت اور وزن کے معاملے پر شہریوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے
عوام کا کہنا ہے کہ 15 روپیہ میں فروخت ہونے والی روٹی کا وزن محض 60 گرام رکھا جا رہا ہے جو کہ نہ صرف سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی ہے بلکہ کھلا دھوکہ بھی ہے
شہریوں نے شکایت کی ہے کہ نانبائی حضرات من مانی کرتے ہوئے مقررہ وزن سے کم روٹی فروخت کر رہے ہیں جبکہ قیمت پوری وصول کی جا رہی ہے
عوامی حلقوں کے مطابق ضلعی انتظامیہ قصور اور پنجاب فوڈ اتھارٹی اس صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہے ہیں
نہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی نظر آ رہی ہے اور نہ ہی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ،پیرا فورس کی فیلڈ میں موجودگی محسوس ہو رہی ہے
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو نانبائیوں کی من مانیاں مذید بڑھ جائیں گی جس کا براہ راست بوجھ غریب عوام پر پڑے گا
انہوں نے حکومت پنجاب اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے روٹی کے مقررہ وزن اور قیمت پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے روٹی کا وزن اور قیمت باقاعدہ مقرر کی جاتی ہے، تاہم عمل درآمد نہ ہونے کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے

More posts