وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سیف سٹی ہیڈکوارٹرز اسلام آبادمیں اجلاس ہوا۔
اجلاس سیف سٹی توسیعی پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس کوبریفنگ میں بتایاگیا کہ سیف سٹی توسیعی منصوبے پر مجموعی طور پر 85 فیصد کام مکمل کرلیاگیاہے۔ 415 کلومیٹر آپٹیکل فائبر بچھا دی گئی ہے جبکہ ڈیٹا سینٹر، سائبر آرکیٹیکچر اور سائبر سیکیورٹی پر بھی 80 فیصد کام مکمل کرلیاگیاہے۔ محسن نقوی نےسیف سٹی توسیعی منصوبے کو 30 ستمبر تک مکمل کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا عزم اسلام آباد سیف سٹی کو جدید، سمارٹ اور ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر عالمی معیار کا ادارہ بنانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس سیف سٹی نظام شہریوں کے تحفظ اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنائے گا۔وزیر داخلہ نے اسلام آباد سیف سٹی کے جدید فیوژن سینٹر کو 3 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا۔
