Baaghi TV

محکمہ ریلوے پشاور کا عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ ڈی سی او پشاور

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے پشاور ڈویژن نے عید الفطر میں لاک ڈاؤن اور ٹرانسپورٹ کی بندش اور ممکنہ رش کے پیش نظر 10 مئی سے پشاور تا راولپنڈی عید سپیشل ٹرین سروس چلانے کا فیصلہ کیا ہے واضح رہے خالیہ لاک ڈاون میں پشاور سے ملک بھر کے لیے ٹرین سروس بلاتعطل جاری رہے گی

پشاور سے روزانہ کی بنیاد پر کراچی اور کوئٹہ کے لیے ٹرینیں چلتی ہیں اضافی رش سے بچنے اور مسافروں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوۓ عید کی تعطیلات 10 مئی تا 16 مئی صبخ 9 بجے عید سپیشل ٹرین پشاور کینٹ سے راونہ ہوا کرے گی یہ ٹرین نوشہرہ ،جہانگیرہ ، اٹک سٹی حسن ابدال ،ٹیکسلا ، گولڑہ شریف سٹاپ کرتی ہوئی

دن 12.30 راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی اور پھر دن 2 بجے انہی سٹیشنوں پر رکتی ہوئی شام 5.30 پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن پہنچا کرے گی ڈی سی او پشاور کا مزید کہنا تھا کہ مسافر ریلوے کیطرف سے جاری کردہ ایس او پیز کو فالو کریں تاکہ اس وبائی صورتحال میں ٹرین آپریشن جاری رہے

More posts