Baaghi TV

محکمہ سوئی گیس کی بڑی چوری پکڑی گئی

سکھیکی منڈی کے رہائشی تنویر نامی شخص نے محکمہ سوئی گیس میں گیس کے نئے کنکشن کے لیے درخواست جمع کروائی ہوئی ہے محکمہ نے نہ ہی گیس کا کنکشن دیا نہ ہی گیس کا میٹر لگایا جب گیس کا بل بنا میٹر لگے آیا جسے دیکھ کر تنویر حیران و پریشان ہے ۔

بل آنے پر تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ تنویر نامی شخص کا سوئی گیس کا میٹر جہانگیر بٹ کے گھر لگا ہے زرائع سے مطابق محکمہ سوئی گیس نے ملی بھگت کر کے 35 ہزار لیکر تنویر کا میٹر جہانگیر بٹ کے گھر لگوایا۔

شہری کا جی ایم سوئی نادرن گیس و دیگر متعلقہ حکام فوری نوٹس لینے اس اس واقعہ میں ملوث کرپٹ عناصر کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

More posts