Baaghi TV

میر شکیل الرحمان کو عدالت پیش کر دیا گیا،عدالت نے دی وکیل کو ملاقات کی اجازت

میر شکیل الرحمان کو عدالت پیش کر دیا گیا،عدالت نے دی وکیل کو ملاقات کی اجازت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میر شکیل الرحمان کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کر دیا،میر شکیل الرحمان کی جانب سے اعتزازاحسن نے پاور آف اٹارنی جمع کرا دی

اعتزاز احسن نے کہا کہ مجھےمیرے موکل سے ملاقات کی اجازت دی جائے،ابھی وکالت نامے پر دستخط کیے ہیں ،بیر سٹر اعتزاز احسن نے میر شکیل الرحمان سے ملاقات کی اجازت مانگ لی جس پر عدالت نے اعتزازاحسن کو میر شکیل الرحمان سے ملاقات کرنے کی اجازت دے دی

عدالت نےکیس کی سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی، عدالت نے 30 منٹ کے لئے ملاقات کی اجازت دی

واضح رہے کہ جیو جنگ کے مالک اورنواز شریف کے یارخاص میر شکیل الرحمن بالآخرقانون کی گرفت میں آہی گئے، گزشتہ روز نیب نے میر شکیل کو گرفتار کیا تھا،جیو،جنگ پرنوازشریف کی نوازشات،لاہورکی قیمتی ترین 54 کنال اراضی کا تحفہ،نیب نے میرشکیل کونیب آفس بلایا جہاں وہ سوالات کے جوابات نہ دے سکے جس پرنیب نے میر شکیل الرحمن کوگرفتارکرلیا ،اطلاعات کےمطابق قومی احتساب بیور(نیب) نے جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو 54 کنال غیر قانونی اراضی کیس میں کل 12 مارچ کو طلب کیا تھا۔ اور سوالات کے جوابات نہ دینے پر گرفتار کر لیا

اس سے قبل میر شکیل 5 مارچ کو پہلی مرتبہ اس کیس میں پیش ہوئے تھے، اس پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ میر شکیل نے پہلی پیشی میں تین ملازم اور دو بچے نیب دفتر ساتھ لے جانے کی درخواست کی تھی تاہم ملازم ساتھ لانے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی اور بچوں کو نیب دفتر میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

میر شکیل سے استقبالیہ پر شناختی کارڈ لیا گیا اور اندراج رجسٹر پر دستخط کروائے گئے جس کے بعد انھیں کمرہ نمبر 2 میں لے جایا گیا جہاں اس سے قبل نواز شریف اور شہباز شریف سے بھی تفتیش ہو چکی ہے

More posts