Baaghi TV

محبت کی شادیاں کیوں ناکام ہو رہی ہیں؟تحریر: دانش رحمان

محبت کی شادیاں آج کل پاکستان میں تیزی سے بڑھ رہی ہیں مگر افسوسناک بات یہ ہے کہ ان کی ناکامی کی شرح بھی اتنی ہی تیزی سے بڑھ رہی ہے جو رشتہ دل کی مرضی سے طے ہوتا ہے وہ چند سالوں میں ہی ٹوٹتا نظر آ رہا ہے اصل مسئلہ یہ ہے کہ محبت کے دور میں دونوں ایک دوسرے کی صرف خوبصورت تصویر دیکھتے ہیں حقیقت پسندی کو نظر انداز کر دیتے ہیں شادی کے بعد جب ذمہ داریاں مہنگائی گھریلو اخراجات بچوں کی پیدائش اور روزمرہ کی مصروفیت سامنے آتی ہے تو رومانس پیچھے رہ جاتا ہے اور غیر حقیقت پسندانہ توقعات مایوسی میں تبدیل ہو جاتی ہیں بیشتر کیسز میں لڑکا اور لڑکی دونوں جذباتی اور ناپختہ فیصلے کرتے ہیں ایک دوسرے کے کردار عادات اور کمزوریوں کو پہلے سے سمجھنے کی بجائے صرف احساسات پر یقین کر لیتے ہیں شادی کے بعد جب کردار سامنے آتے ہیں تو صبر برداشت اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہ ہونے کی وجہ سے چھوٹی چھوٹی باتوں پر تنازع بڑھ جاتا ہے والدین کی رضامندی نہ ہونے کی وجہ سے فیملی سپورٹ بھی کم ہو جاتی ہے جس سے جوڑے مزید تنہا پڑ جاتے ہیں سوشل میڈیا نے بھی اس بحران کو بڑھاوا دیا ہے لوگ دوسروں کی خوشیوں کی جھلکیاں دیکھ کر اپنی زندگی کا موازنہ کرتے ہیں اور جب ان کی زندگی اتنی خوبصورت نہ لگتی ہے تو حسد اور مایوسی پیدا ہو جاتی ہے بات چیت کی کمی بھی بڑا سبب ہے محبت کے دور میں گھنٹوں باتیں ہونے والی جوڑی شادی کے بعد مصروفیت میں ایک دوسرے سے بات کرنا ہی بھول جاتی ہے جب مسائل بڑھتے ہیں تو حل کرنے کی بجائے الزام تراشی شروع ہو جاتی ہے تاہم یہ کہنا بھی غلط ہوگا کہ تمام محبت کی شادیاں ناکام ہوتی ہیں بہت سے جوڑے کامیاب بھی ہو رہے ہیں جن میں دونوں پارٹنرز بالغ ذمہ دار صابر اور ایک دوسرے کا احترام کرنے والے ہوتے ہیں محبت اچھی چیز ہے مگر شادی صرف محبت سے نہیں چلتی اس کے لیے عقل صبر قربانی اور ذمہ داری کا احساس بھی ضروری ہے اگر نوجوان محبت کی شادی کرنے سے پہلے ایک دوسرے کو اچھی طرح جان لیں والدین کی رضامندی حاصل کرنے کی کوشش کریں اور شادی کے بعد رشتے کو ذمہ داری کے ساتھ نبھائیں تو محبت کی شادی بھی خوشگوار اور کامیاب ہو سکتی ہے ورنہ دل کی مرضی سے طے ہونے والا رشتہ بھی چند سالوں میں ہی تلخ یاد بن کر رہ جاتا ہے اصل بات یہ ہے کہ شادی چاہے محبت کی ہو یا والدین کی مرضی سے کامیابی کا دارومدار دونوں کی برداشت اور ایک دوسرے کے لیے وقت نکالنے کی صلاحیت پر ہے

More posts