Baaghi TV

صدر مملکت آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات

zardari

کراچی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، جس کے دوران ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی کی موجودہ صورتِ حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدرِ مملکت کو خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں اور سکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے خلاف پاک افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ باہمی دلچسپی کے دیگر اہم قومی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے قومی سلامتی، امن و استحکام اور دہشت گردی کے خلاف مربوط حکمتِ عملی کی ضرورت پر زور دیا۔

More posts