ایران میں مجلس خبرگان رہبری نے مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے صاحبزادے ہیں اور انہیں قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق مجلس خبرگان رہبری نے اجلاس کے بعد ان کے انتخاب کا اعلان کیا اور ایرانی عوام سے اپیل کی کہ وہ موجودہ حالات میں اتحاد اور نظم و ضبط برقرار رکھیں۔
مجلس خبرگان رہبری نے عوام سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ نئے سپریم لیڈر کے ساتھ وفاداری کا اظہار کریں اور ملک کی استحکام کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔
مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب
