Baaghi TV

معرکہ حق، عشرہ تشکر،ملک بھر میں خطبات جمعہ میں بنیان مرصوص موضوع

pmml

مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام “معرکۂ حق، عشرۂ تشکر” کے سلسلے میں آٹھویں روز جمعہ کو ملک بھر کی مساجد میں علماء کرام نے “بنیان مرصوص” کے عنوان سے خطباتِ جمعہ دیے، خطبات میں وطنِ عزیز کے دفاع، قومی یکجہتی اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا،نماز جمعہ کے بعد مختلف شہروں میں بنیان مرصوص ریلیاں بھی نکالی گئیں،اسلام آباد میں علماء و مشائخ کنونشن،کوئٹہ میں اے پی سی،بہاولنگر،بوریوالہ میں بنیان مرصوص سیمینار، ڈیرہ غازی خان، چنیوٹ،قصور،ملتان،ٹندوآدم،ثمرباغ لوئر دیر،ملکہ ہوسار مری، سرگودھا،فیصٌل آباد،سمیت دیگر شہروں میں منعقدہ ریلیوں میں شہریوں‌کی بڑی تعداد شریک ہوئی ،

مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، نائب صدر حافظ طلحہ سعید،حافظ عبدالروف،جوائنٹ سیکرٹری محمد یعقوب شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک، انجنیئر حارث ڈار، مرکزی ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، چیئرمین خدمت خلق چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ، صدر مسلم یوتھ لیگ تابش قیوم و دیگر نے خطبات جمعہ کے اجتما ع سے خطاب اور بعد ازاں کارکنان کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ناقابل تسخیر بن چکا،پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہے، بنیان مرصوص کے پیچھے ہزاروں شہدا کی قربانیاں ہیں، جب پوری قوم اتحاد، ایمان اور یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہو تو کوئی دشمن پاکستان کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا، بھارتی ہٹ دھرمی اور اشتعال انگیزی کے باوجود پاکستانی قوم نے ہمیشہ صبر، حوصلے اور قومی غیرت کا مظاہرہ کیا ہے، پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، اس کے دفاع اور استحکام کے لیے پوری قوم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،ضرورت اس امر کی ہے کہ باہمی اختلافات بھلا کر صرف پاکستان کے مفاد کو مقدم رکھا جائے،دشمن پاکستان کے خلاف نفرت، انتشار اور خوف کی فضا پیدا کرنا چاہتا ہے، مگر پاکستانی قوم اپنے اتحاد، حب الوطنی اور جذبۂ ایمانی سے ہر سازش کو ناکام بنا دے گی۔

مرکزی مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام بہاولنگر میں مسجد شہداء سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لئے مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، حافظ امیر حمزہ رافع کی زیرِ قیادت ریلی نکالی گئی،بنیان مرصوص ریلی میں پارٹی عہدیداران، کارکنان اور سول سوسائٹی کے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور ہاتھوں میں پاکستانی پرچم و بینرز اٹھا کر پاک فوج کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی،رکزی مسلم لیگ چنیوٹ کے زیر اہتمام عشرہ تشکر کے حوالے سے بنیان مرصوص ریلی کی قیادت عبدالغفور ڈوگر و دیگر نے کی،مرکزی مسلم لیگ ضلع جھنگ کے زیر اہتمام بنیان مرصوص ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی مسلم لیگ ملتان کے زیر اہتمام PP 216 میں معرکہ حق ریلی نکالی گئی،ریلی کی قیادت رانا عبدالرحمان نے کی، شرکاء نے پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے،مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے زیرِ اہتمام پریس کلب کوئٹہ میں بنیان مرصوص آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے صدر عقیل احمد لغاری نے کی،کانفرنس میں سیاسی، مذہبی، قبائلی اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان ہم سب کا مشترکہ وطن ہے اور ہم اس کی تعمیر، ترقی، استحکام اور دفاع کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے،مسلم سٹوڈنٹس لیگ ضلع قصور کے زیرِ اہتمام بنیان مرصوص ریلی نکالی گئی، جس میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کی قیادت صدر مسلم سٹوڈنٹس لیگ پاکستان عمر عباس نے کی،ویمن لیگ ٹنڈو الہ یار کی جانب سے متحد قوم فاتح پاکستان ریلی نکالی گئی،مرکز ابوبکر سرگودھا سے “معرکۂ حق بنیان مرصوص ریلی” کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت چیئرمین رابطہ علماء و مشائخ پاکستان و چیئرمین اتحاد امت پاکستان قاری محمد یعقوب شیخ نے کی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل سرگودھا منیر کھرل اور صدر مرکزی مسلم لیگ سرگودھا محمد اکمل چسپال بھی ہمراہ تھے

More posts