Baaghi TV

ممتاز زہرا بلوچ دفترخارجہ کی نئی ترجمان مقرر

ممتاز زہرا بلوچ دفترخارجہ کی نئی ترجمان مقرر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممتاز زہرا بلوچ پاکستان دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر کر دی گئی ہے

جاری اعلامئے کے مطابق صائمہ سید نائب ترجمان دفتر خارجہ تعینات کر دی گئیں ہیں، قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار فرانس میں پاکستان کے سفیر تعینات کر دیئے گئے ہیں، انہوں نے وہاں ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، جس کے بعد ممتاز زہرا بلوچ کو ترجمانی کی ذمہ داری دی گئی ہے،ممتاز زہرا بلوچ اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ ایشیا پیسفک تعینات تھیں، ممتاز بلوچ جنوبی کوریا میں پاکستان کی سفیر بھی رہ چکی ہیں،

More posts