جماعتِ اسلامی کے امیر شفیق الرحمان نے ملک کے مختلف حصوں میں پرتشدد واقعات اور بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا ہے۔
جماعتِ اسلامی کے امیر شفیق الرحمان نے کہا ہے کہ اگر مسلح افواج اپنی ذمہ داریاں خلوص نیت سے ادا کریں تو دن کے اختتام تک قوم کو ’اچھا الیکشن‘ مل سکتا ہے، تاہم انہوں نے ملک کے مختلف حصوں میں پرتشدد واقعات اور بے ضابطگیوں کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
وہ ڈھاکہ 15 کے حلقے میں اپنے مرکزی انتخابی دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسلح افواج دیانتداری سے اپنی ڈیوٹی انجام دیں تو ہمیں امید ہے کہ دن کے اختتام تک قوم کو اچھی ووٹنگ اور اچھا الیکشن ملے گا اگر اچھا الیکشن ہوگا تو اچھی حکومت بنے گی، ایسی حکومت جو عوام کے بارے میں سوچے گی لیکن اگر دھاندلی اور جعلسازی سے حکومت بنی تو وہ عوام کے دکھ درد کو نہیں سمجھے گی اور نہ ہی ان سے اس کا کوئی رشتہ ہوگا۔
جماعتِ اسلامی کے امیر نے صبح میرپور کے 60 فٹ علاقے میں منی پور ہائی اسکول (بوائز سیکشن) کے پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا وہاں صورتحال معمول کے مطابق تھی اور ووٹرز کی موجودگی نمایاں تھی۔ بعد میں میں نے کئی مراکز کا دورہ کیا۔ ایک دو مراکز کے علاوہ مجموعی طور پر ٹرن آؤٹ تسلی بخش تھاامیر جماعت اسلامی نے الزام لگایا کہ منی پور ہائی اسکول (گرلز سیکشن) کے پولنگ اسٹیشن میں مخالف امیدوار کے کارکنان زبردستی داخل ہوئے اور ووٹرز کو خوفزدہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس مرکز میں تقریباً 26 ہزار ووٹرز رجسٹرڈ ہیں اچانک ہمارے حریف جماعت کے کچھ افراد بے قابو انداز میں اندر داخل ہوئے، انہوں نے ووٹرز کو ڈرایا دھمکایا اور ہمارے حامیوں کو جسمانی طور پر ہراساں کیا، اطلاع ملنے پر وہ خود مرکز پہنچے جہاں ایک فوجی افسر صورتحال سنبھال رہے تھے ہم نے دیکھا کہ ایک فوجی افسر نہایت ذمہ داری سے معاملات کو کنٹرول کر رہے تھے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صورتحال قابو میں ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ووٹنگ ختم ہونے کے بعد صرف متعلقہ سرکاری اہلکاروں اور امیدواروں کے ایجنٹس کو ہی مرکز میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے اور باہر غیر ضروری ہجوم یا کشیدگی کو روکا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ووٹنگ پُرامن ہو اور ہر شخص اپنی مرضی کے مطابق ووٹ ڈال سکے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مختلف علاقوں میں بی این پی امیدواروں کے کارکنوں نے مسائل پیدا کیے ہمیں خدشہ ہے کہ اگر ووٹوں کی گنتی کے دوران بدامنی ہوئی تو نتائج عوامی امنگوں کی عکاسی نہیں کریں گے۔
