Baaghi TV

مسلم یوتھ لیگ کا عالمی یوم نوجوانان پر سات نکاتی یوتھ ڈیکلریشن 2026 جاری

مسلم یوتھ لیگ پاکستان نے عالمی یوم نوجوانان کے موقع پر آزادی کا پیٍغام لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ کا نظام سلوگن کے تحت سات نکاتی یوتھ ڈیکلریشن 2026 جاری کر دیا، مسلم یوتھ لیگ کی جانب سے آزادی شجر کاری مہم بھی جاری ہے،گوجرانوالہ میں صدر مسلم یوتھ لیگ تابش قیوم نے پودا لگایا،سیالکوٹ،مردان،صوابی و دیگر شہروں میں بھی پودے لگائے گئے

مسلم یوتھ لیگ پاکستان نے عالمی یوتھ ڈے اور 14 اگست کی مناسبت سے نوجوان آبادی کے معاشی و سیاسی حقوق کے لیے سات نکاتی یوتھ ڈیکلریشن 2026 جاری کر دیا ہے،عالمی یوتھ ڈے کے موقع پر تقریب کے دوران مسلم یوتھ لیگ کے صدر تابش قیوم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بقائے پاکستان کا ہراول دستہ ہیں ان کے مسائل کو سنا جائے اور حل کیا جائے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں نوجوانوں کے لیے مخصوص نشستیں مختص کرنے، تمام گریجویٹس کے لیے ’قومی پیڈ انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے اور بلا سود کاروباری قرضوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے،صدر مسلم یوتھ لیگ تابش قیوم نے کہا کہ ملک کی 65 فیصد سے زائد آبادی کو نظرانداز کر کے حقیقی ترقی ممکن نہیں، اس لیے تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے اور یونین کونسل سطح پر کھیلوں کے میدانوں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ، مسلم یوتھ لیگ کے مرکزی صدر تابش قیوم نے دورہ گوجرانوالہ کے موقع پر سرسبز آزاد پاکستان شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، تابش قیوم کا کہنا تھا کہ14 اگست کی مناسبت سے یہ مہم وطنِ عزیز کو پاک اور سرسبز بنانے کا عزم ہے.مردان کے تحصیل تخت بھائی کے مختلف علاقوں،سیالکوٹ ،صوابی و دیگر شہروں میں بھی مسلم یوتھ لیگ کی جانب سے شجرکاری کا سلسلہ جاری ہے

More posts