انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )نے ٹیسٹ رینکنگ جاری،کردی-
کپتان بابر اعظم 5 درجے بہتری کے بعد دوبارہ ٹاپ 10 میں پہنچ گئے جبکہ عبداللہ شفیق نے 25 اور ساجد خان نے 5 درجے ترقی حاصل کی،پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 3 سال سے زیادہ عرصے بعد بیرون ملک ٹیسٹ فتح کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
تازہ ترین آئی سی سی مینز ٹیسٹ پلیئر رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 5 درجے بہتری کے بعد 10ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں،بابر اعظم ستمبر 2024 کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ بیٹرز کی ٹاپ 10 رینکنگ میں واپس آئے ہیں،عبداللہ شفیق نے ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں 25 درجے کی بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے 32ویں پوزیشن حاصل کرلی۔
پاکستان کے آف اسپنر ساجد خان،کی عمدہ کارکردگی نے انہیں ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں 5 درجے اوپر پہنچا کر 30ویں نمبر پر پہنچا دیا،ساجد خان نے ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھی 5 درجے بہتری حاصل کی اور 32ویں پوزیشن سنبھال لی۔
تازہ ترین رینکنگ میں آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے بیٹر ٹریوس ہیڈ بدستور ٹیسٹ بیٹرز میں پہلے نمبر پر موجود ہیں بھارت کے فاسٹ بولر بھی ٹیسٹ بولرز کی فہرست میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں، جبکہ رویندرا جڈیجا ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بدستور نمبر 1 ہیں۔
تازہ ترین او ڈی آئی رینکنگ میں بھی افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان حالیہ میچز کے بعد نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں،افغانستان کے جارح مزاج اوپنر رحمان اللہ گرباز نے 3 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے او ڈی آئی بیٹرز کی رینکنگ میں 11ویں پوزیشن سنبھال لی گرباز نے بیلفاسٹ میں آئرلینڈ کے خلاف 71 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
افغانستان کے ساتھی بیٹر حشمت اللہ شاہدی بھی 4 درجے بہتری کے بعد 50ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ آئرلینڈ کے آل راؤنڈر کرٹس کیمفر نے دوبارہ رینکنگ میں جگہ بناتے ہوئے مشترکہ طور پر 59ویں پوزیشن حاصل کی،افغانستان کے کپتان اور لیگ اسپنر راشد خان نے او ڈی آئی بولرز کی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے،آئرلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ایڈائر نے بھی ’او ڈی آئی ‘ بولرز کی رینکنگ میں دوبارہ جگہ بناتے ہوئے 17ویں پوزیشن حاصل کرلی۔
