اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر سول ڈیفنس کی جانب سے ایل پی جی گیس کی اوور چارجنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔ سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے مختلف علاقوں میں ایل پی جی شاپس کی چیکنگ کی۔چیکنگ کے دوران مہنگے داموں ایل پی جی فروخت کرنے والی 4 دکانوں کو سیل کر دیا گیا، جبکہ دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے مجموعی طور پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانوں اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے ایل پی جی شاپ مالکان کو ہدایت کی کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور سرکاری نرخوں کے مطابق گیس فروخت کریں، بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
اوکاڑہ میں ایل پی جی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 دکانیں سیل، جرمانے عائد

action against Ahmed Usman Javed DC Okara Breaking news Okara Civil Defense Okara action Government action against inflation Illegal LPG selling Pakistan Jawed Akhtar Khichi Civil Defense Local news Okara Punjab LPG enforcement Pakistan LPG price overcharging Pakistan LPG rates Pakistan 2026 LPG shops sealed Okara Okara LPG crackdown Overcharging LPG news Pakistan petrol price impact