Baaghi TV

اوکاڑہ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلیے ریلی نکالی گئی

اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا آج 21 مئی بروز جمعۃ المبارک بمقام طارق گارڈن سے کلمہ چوک رینالہ تک ریلی نکالی گئی اسرائیل کی فلسطینیوں پر ظلم و ستم بربریت نہتے فلسطینیوں کی قتل و غارت پر فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی محمدیہ قرآن انسٹیٹیوٹ رینالہ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جو کلمہ چوک رینالہ اختتام پذیر ہوئی ۔

ریلی میں محمدیہ ویلفیئرسوسائٹی ، اہلحدیث یوتھ فورس رینالہ ، انٹر نیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ،سویل ڈیفنس موومنٹ ،ہیومن رائٹس آرگنائزیشن، یوتھ الائنس رینالہ،متحدہ علماء کونسل رینالہ، جماعت اسلامى رینالہ ،زکی اسلامک سینٹر،پاکستان سنی تحریک، انجمن اثناء عشری رینالہ،ناظم محمدیہ قرآن حافظ زبیر فاروق چوہدری، صدر رینالہ پریس ومیڈیا ایڈوائزر متحدہ علماء کونسل راؤ عتیق گوہر، جنرل سیکرٹری انجمن تاجراں رینالہ حماد رضاء ، صحافی،وکلاء،ڈاکرز ، علماء ، و دیگران سول سوسائٹی کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

More posts