اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں احمد عثمان جاوید، تینوں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ حماد یوسف سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ حماد یوسف نے غلہ منڈی، چرچ روڈ اور اکبر روڈ کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر ساہیوال نے عوامی سہولت کے منصوبوں پر فوری پیشرفت کے احکامات جاری کرتے ہوئے 54 ایکڑ رقبے پر نئی غلہ منڈی کی تعمیر کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے نئی غلہ منڈی کے ساتھ سبزی و فروٹ منڈی کی مشترکہ تعمیر کے لیے بھی ورکنگ پلان تیار کرنے کا حکم دیا۔
انہوں نے غلہ منڈی میں دکانوں کی الاٹمنٹ کے لیے کاروباری افراد کے لائسنس کے از سر نو جائزے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ الاٹمنٹ کا عمل مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنایا جائے۔کمشنر ساہیوال کا کہنا تھا کہ چرچ روڈ اور اکبر روڈ کی جلد از جلد تعمیر سے شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی میسر آئے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کے فریم ورک کو مکمل کر کے ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے۔
اوکاڑہ: ترقیاتی منصوبوں پر تیزی لانے کی ہدایت، نئی غلہ منڈی اور سڑکوں کی تعمیر کو ترجیح

Akbar Road Okara Breaking news Okara Church Road Okara Commissioner Sahiwal Asif Tufail DC Okara Ahmed Usman Javed Government projects Punjab Grain market Okara Infrastructure development Pakistan New Ghalla Mandi Okara Okara development projects Okara news today Public facilities Okara Punjab development projects Road construction Okara Sabzi fruit mandi Okara