اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ میں رواں سال کی دوسری 4 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انسدادی پولیو مہم کا افتتاح کیا ڈپٹی کمشنر افس میں پولیو کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔ ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسیئن کے قطرے پلائیں جائیں گیں ۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں 956 پولیو ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی، پولیو مہم 13 اپریل سے 16 اپریل 2026 تک جاری رہے گی 6 لاکھ 55 ہزار 938 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔ پولیو خاتمے کی قومی مہم کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے 1262 موبائل ٹیمز 123 فکسڈ ٹیمز، 68 ٹرانزٹ ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں، پولیو ورکرز. مراکز صحت، گھروں، ریلوے اسٹیشن پر بچوں کو قطرے پلائیں گیں لاری اڈوں ویگن اسٹینڈز وغیرہ پر پولیو ڈیوٹی سر انجام دیں گیں خانہ بدوش بستیوں یونین کونسلوں میں خصوصی توجہ دی جائیگی مسنگ چلڈرن اسی روز کور کئے جائیں گے . زیرو ڈوذ بچوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی پولیو کے خاتمے کو جلد یقینی بنانے کیلئے ہر بچے کا ویکسی نیٹ ہونا ضروری، پولیو مرض کا جلد خاتمہ قومی مفاد میں ہے.
اوکاڑہ میں 4 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز، لاکھوں بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف

Anti Polio Drive 2026 Child Health Pakistan District Okara Fixed Vaccination Centers Health Safety Pakistan Immunization Drive Mobile Health Teams Okara News Pakistan Health Department Polio Awareness Pakistan Polio Campaign Pakistan Polio Drops Campaign Polio Eradication Polio Teams Pakistan Public Health Initiative Transit Teams UNICEF Polio Program Vaccination Campaign WHO Polio Pakistan Zero Dose Children